2 جنوری، 2022، 6:21 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84599814
T T
0 Persons
خاتون ایرانی والی بال کھیلاڑی نے پرتگال کی پورٹو ٹیم میں شمولیت اختیار کی

تہران، ارنا- ایرانی خواتین کی قومی والی بال ٹیم کی 18 سالہ کھیلاڑی، پرتگال کی ٹیم پورٹو میں شامل ہوگئیں۔

رپورٹ کے مطابق، "زاہرامغانی" ایرانی قومی ٹیم اور پیکان کلب کی کھیلاڑی نے آفیشل کنٹریکٹ کے ساتھ مشہور پورٹو ٹیم میں شمولیت اختیار کی۔

پورٹو ٹیم اس وقت پرتگالی پریمیئر لیگ ٹیبل میں سرفہرست ہے اور چیمپئنز لیگ میں بھی کھیلتی ہے۔

مغانی پورٹو میں شامل ہونے سے چیمپیئنز لیگ میں کھیلنے والی سب سے کم عمر ایرانی والی بال کھیلاڑی بن گئیں۔

 اس سے قبل "سمیرا ایمانی فولادی" بھی بطور کوچ پورٹو ٹیم کے تکنیکی عملے کی رکن بن چکی تھیں۔

واضح رہے کہ مغانی نے پیکان ٹیم کے ساتھ خواتین والی بال پریمیئر لیگ میں حصہ لیا۔ پیکان ٹیم اس سیزن میں پریمیئر لیگ کے چوتھے نمبر پر رہی۔

اس سے قبل ایران سے "مہتاب رحمانی" اور "مونا دریس محمودی" نے پرتگالی لیگ میں بوویسٹا والی بال ٹیم کو جوائن کیا تھا اور "نگین شیرتری" نے پرتگالی لیگ کی دوسری ٹیم میں شمولیت اختیار کی تھی۔

اس طرح پرتگالی خواتین کی والی بال لیگ میں موجود ایرانی کھیلاڑیوں کی کل تعداد 4 ہو گئی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .